بھارت میں انتخابات سے قبل X میں بڑی تبدیلی
بھارت میں رواں ماہ اپریل سے مئی تک مختلف مراحل میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے اس موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارت کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف پر مبنی فیکٹ چیک پروگرام ’کمیونٹی […]
بھارت میں رواں ماہ اپریل سے مئی تک مختلف مراحل میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے اس موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھارت کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف پر مبنی فیکٹ چیک پروگرام ’کمیونٹی نوٹس‘ فعال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایکس نے اپنے کمیونٹی نوٹس فیچر کے لیے بھارت میں نئے تعاون کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے ایلون مسک نے لکھا، ’’کمیونٹی نوٹس اب ہندوستان میں فعال ہے۔ ملک میں اس کے پہلے تعاون کنندگان آج شامل ہو رہے ہیں اور ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہم معیار کی نگرانی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نوٹ مختلف نقطہ نظر سے لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوں۔ کمیونٹی نوٹس کے اب دنیا بھر کے 69 ممالک میں شراکت دار ہیں اور ہم باقاعدگی سے مزید ممالک کو شامل کر رہے ہیں۔
تعاون کنندگان کسی بھی پوسٹ پر نوٹس چھوڑ سکتے ہیں اور اگر مختلف نقطہ نظر سے کافی تعاون کرنے والے اس نوٹ کو کارآمد سمجھتے ہیں تو نوٹ کو عوامی طور پر پوسٹ پر دکھایا جائے گا۔
کمپنی نے کہا کہ ’’کمیونٹی نوٹ پر مشتمل کسی بھی پوسٹ کو ایکس کے ذریعے لیبل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہٹایا گا، جب تک کہ یہ ایکس کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سر پر کھڑے ہیں۔
کمپنی نے اس فیچر کو سب سے پہلے دسمبر 2022 میں شروع کیا تھا اور کمپنی کے مطابق کمیونٹی نوٹس کا مقصد ایکس پر لوگوں کو ممکنہ طور پر گمراہ کن پوسٹوں میں حوالہ شامل کرنے کے لیے بااختیار بنا کر ایک بہتر باخبر دنیا بنانا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟