خبردار، گھنٹی بجنے پر فون اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں
اگر موبائل فون کی گھنٹی بجے اور اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، ورنہ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سائبر کریمنلز نے شہریوں کو لوٹنے کے لیے نت نئے حربے آزمانا شروع کر دیے ہیں، اگر آپ کے پاس کوئی فون آئے اور اسکرین پر […]
اگر موبائل فون کی گھنٹی بجے اور اسکرین پر آپ کی تصویر آ جائے تو اس کی طرف ہرگز نہ دیکھیں، ورنہ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔
سائبر کریمنلز نے شہریوں کو لوٹنے کے لیے نت نئے حربے آزمانا شروع کر دیے ہیں، اگر آپ کے پاس کوئی فون آئے اور اسکرین پر آپ ہی کی تصویر نمودار ہو، تو خطرہ ہے کہ آپ کو آپ کی کمائی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔
ایسی صورت میں اگر آپ اپنی تصویر کو دیکھیں گے تو ایسا لگے گا جیسے آپ سیلفی لے رہے ہوں، لیکن آپ نے نہ تو اسکرین کی طرف دیکھنا ہے نہ ہی کال یس کر کے بات کرنی ہے، چند گھنٹیاں بجنے کے بعد فون خود بند ہو جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کی کالیں تین یا چار ڈیجٹس پر مشتمل نمبر سے آ سکتی ہے، آپ جیسے ہی کال یس کریں گے وہ آپ کی تصویر لے لے گا، یعنی آپ کے چہرے کی شناخت حاصل کر لے گا، اور پھر اگر بات کریں گے تو آپ کی آواز کو ریکارڈ کر لے گا، جس کے بعد سائبر مجرم آپ کے سیل فون کو بلاک کر دے گا اور آپ کے فون میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔
حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ سائبر کرائم کرنے والے اس طرح آپ کے موبائل سے آپ کے دوستوں کو ویڈیو کال کر سکتے ہیں، جس میں آپ ہی کی ویڈیو نظر آئے گی، اور اس طرح وہ بھی دھوکا کھائیں گے۔
KSE-100 Index LIVE: Pakistan Stock Exchange
آپ کا ردعمل کیا ہے؟