ایکس میں نئی تبدیلی، کون سا فیچر غائب اور کیا نیا آ رہا ہے؟

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کی ملکیت جب سے ایلون مسک کے پاس آئی ہے اس میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایلون مسک نے ایکس میں ایک اور  تبدیلی کا اعلان کرتے  ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کی پروفائل پر لائکس کا […]

 0  3
ایکس میں نئی تبدیلی، کون سا فیچر غائب اور کیا نیا آ رہا ہے؟

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کی ملکیت جب سے ایلون مسک کے پاس آئی ہے اس میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایلون مسک نے ایکس میں ایک اور  تبدیلی کا اعلان کرتے  ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کی پروفائل پر لائکس کا سیکشن پرائیوٹ کر دیا جائے گا۔

یہ تبدیلی ایلون مسک کے بہت سے سابقہ اعلانات کے برعکس ممکنہ طور پر جلد لاگو کردی جائے گی، ایکس نے پہلے ہی اپنے پریمیئم سبسکرائبرز کو لائکس چھپانے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن اِس اپ ڈیٹ کے بعد اِس میں سے everyone کا آپشن ہٹا دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایکس کے ڈائریکٹر آف انجینئرنگ ہوفی وانگ نے نئی آنے والی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکس پر لائکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔ صارفین کی پروفائل پر اُن کی پسند کردہ تمام پوسٹس دِکھانے والا ‘لائکس ٹیب’ ہٹا دیا جائے گا۔

پوسٹس پر لائکس کو پرائیویٹ کرنے کے بعد صارفین ایک دوسرے کی پروفائل پر یہ نہیں دیکھ سکیں گے کہ انہوں نے ایکس پر کون کون سی پوسٹس کو لائک کر رکھا ہے۔

ہوفی وانگ نے واضح کیا کہ لائکس کو پرائیویٹ کرنے سے صارفین زیادہ آزادانہ طور پر ایکس کا استعمال کر سکیں گے اور صارف کے لیے الگورتھم مزید بہتر بن سکے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد ایکس صارفین کو متنازع مواد پسند کرنے پر ممکنہ ردعمل کے خوف سے بچانا ہے۔

ایکس کے سینیئر سافٹ ویئر انجینئر اینریک بیراگن نے کہا کہ اس تبدیلی کے بعد بھی صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی پوسٹس کو کس نے لائک کیا، پوسٹس اور رِپلائز پر لائکس کی تعداد بھی صارفین کو نظر آئے گی۔

تبدیلی صرف یہ ہے کہ صارفین یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ دوسروں کی پوسٹس کو کِس کِس نے لائک کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow