پاکستانی صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال میں مشکلات، بڑی وجہ سامنے آ گئی
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت براؤزنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین کو اس مشکل صورتحال کا سامنا گزشتہ دنوں سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کی […]
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت براؤزنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین کو اس مشکل صورتحال کا سامنا گزشتہ دنوں سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل برائے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ، کو انڈونیشیا کے قریب پانچ مقامات پر نقصان ہوا ہے اور ان میں کٹ پائے گئے، جس کو ٹھیک کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟