سم بند کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں؟ اکاؤنٹ خالی ہوجائے گا

اکثر و بیشتر ہم کسی وجہ سے اپنی سم کو بند کراکر دوسرا نمبر حاصل کرلیتے ہیں، مگر یاد رکھئے اس دوران ایک چھوٹی سی غلطی آپ کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے قنوج میں ایک معاملہ سامنے آیا، جب ایک شخص نے اپنی سم تو بند […]

 0  8
سم بند کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں؟ اکاؤنٹ خالی ہوجائے گا

اکثر و بیشتر ہم کسی وجہ سے اپنی سم کو بند کراکر دوسرا نمبر حاصل کرلیتے ہیں، مگر یاد رکھئے اس دوران ایک چھوٹی سی غلطی آپ کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے قنوج میں ایک معاملہ سامنے آیا، جب ایک شخص نے اپنی سم تو بند کرادی مگر اس کی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال لئے گئے۔

پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے متاثرہ شخص کا پورا اکاؤنٹ خالی ہوگیا ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ یوپی کے انیل کمار کے بینک اکاؤنٹ سے ایک نامعلوم شخص نے 4,13,000 روپے نکال لیے۔ جس پر اس شخص نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ کسی شخص نے پے ٹی ایم کے ذریعے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے 4,13,000 روپے نکالے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سائبر کرائم پولیس اسٹیشن ٹیم کے انچارج کا کہنا تھا کہ پولیس نے موبائل کمپنی اور بینک سے رابطہ کرکے تحقیقات کو آگے بڑھایا۔ کافی تفتیش کے بعد اصل کہانی سامنے آئی۔

متاثرہ شخص انیل کمار جو موبائل نمبر وہ پہلے استعمال کر رہا تھا، اسے بند کر کے اس نے دوسرا نمبر حاصل کرلیا تھا، وہ یہ سمجھ رہا تھا کہ اس کی سم بند ہوگئی ہے۔

متاثرہ شخص نے جو سم بند کرائی تھی وہ پے ٹی ایم سے منسلک تھی۔ جب انیل کمار نے اس نمبر کو بند کیا تو وہ اسے بینک اکاؤنٹ سے اَن لنک کرنا بھول گئے۔ اس کے بعد موبائل کمپنی نے وہ نمبر کسی لالہ رام کو الاٹ کر دیا۔ لالہ رام نے اس نمبر کو پے ٹی ایم سے منسلک کردیا۔

ملزم لالہ رام نے متاثرہ انل کمار کے اکاؤنٹ سے 4,13,000 روپے نکال لیے۔ اس کے بعد وہ رقم مختلف طریقوں سے رشتہ داروں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی گئی۔

صارفین کو مفت سولر پینل کب سے ملنا شروع ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پولیس کے مطابق ایم پی کے رہائشی لالہ رام سے رابطہ کیا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اب تک متاثرہ کو 2,10,624 روپے واپس کرنے میں مدد کی ہے۔ باقی رقم کی واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow