بچوں کو شادی اپنی مرضی سے کرنے دیں، شائستہ لودھی
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ بچوں کو شادی اپنی مرضی سے کرنے دیں۔ اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران بچوں کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ شائست لودھی نے کہا کہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ بچوں کو شادی اپنی مرضی سے کرنے دیں۔
اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران بچوں کی شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
شائست لودھی نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے بچے کی شادی اپنی مرضی کے مطابق کردی تو کل کو جو کچھ بھی ہوگا سارا کا سارا غصہ اور نزلہ آپ کے اوپر آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے بھئی شادی اسے کرنے دیں اور ہاتھ جھاڑ کر پیچھے کھڑے ہوجائیں ہم نے تو نہیں کہا تھا تمہارا مسئلہ ہے۔
اداکار سہیل سمیر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب بچوں کو نہیں بڑوں کو ایجوکیٹ کرنے کا وقت ہے کہ ان کو بتایا جائے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔
میزبان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خواتین پر ہی نہیں مرد حضرات پر بھی ظلم ہوتا ہے کیونکہ انہیں بھی بہت جگہ پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟