امتیاز علی ایشوریا رائے کو کس فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟ فلمساز نے بتا دیا
ممبئی: نامور ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’ہائی وے‘ نے بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن وہ فلمساز کی پہلی پسند نہیں تھیں۔ امتیاز علی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلم ’ہائی وے‘ میں عالیہ بھٹ کی جگہ ایشوریا […]
ممبئی: نامور ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’ہائی وے‘ نے بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن وہ فلمساز کی پہلی پسند نہیں تھیں۔
امتیاز علی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلم ’ہائی وے‘ میں عالیہ بھٹ کی جگہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
نامور ڈائریکٹر نے بتایا کہ فلم ’لو شو تے چکن کھرانا‘ کی اسکرینگ کے دوران عالیہ بھٹ سے ملاقات ہوئی، اداکارہ کی فلم ریلیز ہونے کے باوجود میں نے اُس وقت تک نہیں دیکھی تھی، جب ان سے گفتگو کی تو ان میں گرم جوشی اور جذبات کو پایا۔
امتیاز علی ’ہائی وے‘ میں 30 سے 35 سال کے درمیان عمر والی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جن کی زندگی میں ایسے تجربات ہوئے ہوں جو فلم کے اسکرپٹ سے مماثلت رکھتے ہوں۔ لیکن جب وہ عالیہ بھٹ سے ملے تو انہیں احساس ہوا کہ یہی وہ جذبات ہیں جن کی وہ تلاش میں تھے۔
’میں نے اداکارہ کو 20-30 صفحات کا اسکرپٹ تھمایا جو ایک ناول کی طرح لکھا گیا تھا۔ جب انہوں نے ایک دن کے اندر فون نہیں کیا تو میں نے محسوس کیا کہ وہ اصل میں تذبذب کا شکار ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اسے پسند کرتی ہیں تو انہوں نے حامی بھر لی۔‘
امتیاز علی نے بتایا کہ عالیہ بھٹ تذبذب کا شکار تھیں کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ آیا وہ اسکرپٹ میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے کیا وہ کر پائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مجھ سے کہا کہ ایسا کوئی سین نہیں ہے جس میں میں موجود نہ ہوں، میں نے یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟