علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سبز ساڑھی زیب تن کیے بھارتی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر […]

 0  4
علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سبز ساڑھی زیب تن کیے بھارتی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

خاتون مداح نے لکھا کہ ’میری پسندیدہ اداکارہ پہلی بار ساڑھی میں موجود ہیں۔‘

دوسری مداح نے لکھا کہ ’علیزے کی اداکاری کی طرف کی اور کہا کہ آپ کے ڈرامے بہت پسند ہیں۔‘

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow