جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں؟ اداکارہ حرا سومرو
جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں؟ اداکارہ حرا سومرو ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے ... Read more
ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا لیکن آج کل ڈراموں کی کہانیاں یکسانیت کا شکار ہیں جبکہ بعض ڈراموں میں اچھا کام بھی ہوا ہے، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا اسکرپٹ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے شعیب ملک کو اچھا کرکٹر جبکہ آصف علی زرداری ہمارے بزرگ قرار دیا۔
خیال رہے کہ حرا سومرو چند سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ زیادہ تر معاون کرداروں میں دکھائی دیتی ہیں، کچھ عرصہ قبل ہی وہ مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں مریم کے کردار میں دکھائی دی تھیں۔
’تیرے بن‘ میں انہوں نے ہیرو وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟