مزاحیہ یا ایکشن فلم کرنا چاہوں گی، زرین خان
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکارہ سلور اسکرین پر جلد جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ایک […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکارہ سلور اسکرین پر جلد جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کو مزید فلمیں کرنی چاہیئں ہم انتظار کررہے ہیں؟
اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ واقعی فلموں میں وقفہ توقع سے تھوڑا زیادہ طویل ہو گیا ہے، امید ہے کہ اگلے سال آپ سب مجھے فلموں میں ضرور دیکھیں گے۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی؟
اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی مزاحیہ یا ایکشن فلم کرنا چاہوں گی۔
اس سے قبل زرین خان نے بتایا تھا کہ ڈائریکٹر روہت شیٹی کی فلم ’گول مال‘ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے جسے میں بار بار دیکھنا پسند کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ زرین خان نے ویر، ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 جیسی فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔ فی الحال وہ اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی نئے پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔
دوسری جانب، روہت شیٹی کی ’سنگھم اگین‘ سنیما گھروں میں ریلیز کیلیے تیار ہے جس میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور کے ساتھ ارجن کپور اور جیکی شیروف بھی نظر آئیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟