گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

گرمیوں میں خواتین کے بالوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے کیونکہ پسینے اور ہوا نہ لگنے کے سبب بال روکھے اور بے جان سے ہوجاتے ہیں اور اکثر خواتین دو مونہے بالوں کی شکایت بھی کرتی ہیں۔ دو منہ کے بالوں کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون کو درپیش ہے، عام طور […]

 0  3
گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

گرمیوں میں خواتین کے بالوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے کیونکہ پسینے اور ہوا نہ لگنے کے سبب بال روکھے اور بے جان سے ہوجاتے ہیں اور اکثر خواتین دو مونہے بالوں کی شکایت بھی کرتی ہیں۔

دو منہ کے بالوں کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون کو درپیش ہے، عام طور پر آپ کے بالوں کے نچلے حصے میں ایک بال میں سے دوسرا بال نکل آتا ہے جسے ’دو مونہے‘ کہا جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ نتاشا علی نے موسم گرما میں بالوں کی بہترین نشونما کیلئے نسخہ بنانے کا آزمودہ طریقہ بتایا جو محض قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک پیاز کا عرق نکال لیں اور اس میں اسی کے ہم وزن زیتون کا تیل اور کھوپرے کا تیل مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں میں لگائیں اور خاص طور پر بالوں کے سِروں پر بھی لازمی لگائیں۔

تیل کی مالش کے 15 سے 20منٹ بعد کسی بھی شیمپو سے دھو لیں، یہ عمل ایک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں ایسا کرنے سے آپ کے بال تین چار مہینے تک دو مونہے نہیں ہوں گے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

اس موقع پر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ بالوں کو خوبصورت لمبا اور گھنا کرنے کیلئے ایک بہترین نسخہ بیان کررہی ہوں جس میں انڈہ، دہی، کنڈیشنر، پسے ہوئے چاول، ایلو ویرا جیل، ویسلین اور شہد شامل ہیں۔

ان تمام اجزاء کو ایک ایک چمچ لے کر مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویسلین بالوں کیلئے انتہائی زبردست چیز ہے لیکن اس کو بالوں کی جڑوں میں نہ لگائیں بلکہ صرف لمبائی میں لگائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow