رضوان اور دھونی کے موازنے پر ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور مہندر سنگھ دھونی کا موازنا کیے جانے پر غصے میں آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارف نے سوال کیا کہ محمد رضوان اور ایم ایس دھونی، دونوں میں کون بہتر ہے، ایمانداری سے بتائیں۔ سوشل میڈیا صارف کے سوال پر […]
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور مہندر سنگھ دھونی کا موازنا کیے جانے پر غصے میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارف نے سوال کیا کہ محمد رضوان اور ایم ایس دھونی، دونوں میں کون بہتر ہے، ایمانداری سے بتائیں۔
سوشل میڈیا صارف کے سوال پر دھونی نے تو کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن ہربھجن سنگھ یہ دیکھ کر چپ نہ رہ سکے۔
جواب دیتے ہوئے ہربھجن نے لکھا کہ ’آج کل تم کس لت میں مبتلا ہو، کیا احمقانہ سوال پوچھا ہے، بھائیو! اس کو بتاؤ دھونی رضوان سے بہت آگے ہے۔
ہربھجن نے لکھا کہ اگر تم یہ سوال رضوان سے بھی پوچھو گے تو وہ اس کا ایمانداری سے جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’رضوان مجھے پسند ہے وہ اچھا کھلاڑی ہے لیکن دھونی اور رضوان کا موازنا کرنا غلط ہے، دھونی دنیائے کرکٹ میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے اور وکٹ کیپنگ میں بھی ان سے بہتر کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2007، ون ڈے ورلڈ کپ 2011 اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟