ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی جذباتی پوسٹ وائرل
برسبین ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون کا شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔ بھارت کے 38 سالہ اسپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ […]
برسبین ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون کا شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔
بھارت کے 38 سالہ اسپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
تاہم ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے جذباتی پوسٹ شیئر کی اور ایشون کی بھارتی ٹیم کے لیے کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے آپ کے ساتھ 14 سال کرکٹ کھیلی اور جب آپ نے مجھے بتایا کہ آج ریٹائر ہورہے ہیں تو اس نے مجھے جذباتی کردیا اور ان تمام سالوں میں ساتھ کھیلنے والی یادیں میرے ذہن میں آئیں۔
ویرات نے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے لیے میچ وننگ شراکتیں اکسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آپ کو ہمیشہ کرکٹ کے لیجنڈ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
بھارتی بیٹر نے لکھا کہ ’آپ کے قریبی لوگوں کے لیے بہت زیادہ احترام اور محبت کے ساتھ ہر چیز کے لے شکریہ۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟