’ ارشد بھی میرا بیٹا ہے‘ نیرج چوپڑا نے اپنی والدہ کے بیان پر وضاحت دیدی

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر اپنی والدہ سروج دیوی کے بیان پر وضاحت دی ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا وہیں بھارتی مخالف نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے ہیں۔ پاکستان […]

 0  4

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر اپنی والدہ سروج دیوی کے بیان پر وضاحت دی ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا وہیں بھارتی مخالف نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے ہیں۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو 92 اعشاریہ 97 میٹرز کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری مرتبہ کوشش کے دوران 89 اعشاریہ 45 میٹرز کے ساتھ جیولین تھرو کیا۔

اس موقع پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی فیملی کی جانب سے بھارتی میڈیا پر تبصرہ کیا گیا تھا، جہاں نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر کیا کہا؟

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی ’اپنا بیٹا‘ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ’ ہم بے حد خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے جیسا ہے، سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے۔

تاہم اب بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ میری والدہ نے یہ بات دل سے کہی تھی کہ ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے، میری والدہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے متاثر نہیں ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ میری ماں گاؤں میں رہتی ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر آنے والی خبروں سے متاثر نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں اور اپنے دل کی بات کرتی ہیں، انہوں نے اپنے دل کی بات کی ہے، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہو گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow