عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں […]

 0  0

قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

سرفراز

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow