’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی
گابا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جھاڑ دیا۔ گابا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے […]
گابا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جھاڑ دیا۔
گابا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور کھیل کے اختتام پر بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں۔
یشسول جیسوال 4، شبھمن گل ایک، ویرات کوہلی 3 اور رشبھ پنت 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 33 اور کپتان روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تاہم آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران مسلسل رنز بننے پر روہت شرما فاسٹ بولر آکاش دیپ پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے اور ان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔
آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز بیٹنگ کررہے تھے جن کے ساتھ وکٹ کیپر ایلکس کیری موجود تھے۔
روہت شرما نے آکاش دیپ کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے بلایا لیکن انہوں نے وائیڈ بال کی جو سیدھی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں میں گئی۔
کپتان اس پر خوش نظر نہیں آئے اور آکاش کو کہنے لگے کہ ’سر میں کچھ ہے۔‘
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے میچز جیتنا ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟