سلمان علی آغا نے ایسا کون سا ریکارڈ قائم کیا کہ وہ ووین رچرڈز اور گیل کے ہمسر ہوگئے؟

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بڑے بڑے کرکٹرز کے ہمسر ہوگئے اور ریکارڈ بک میں نام درج کروالیا۔ ون سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں اوپنر […]

 0  1

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بڑے بڑے کرکٹرز کے ہمسر ہوگئے اور ریکارڈ بک میں نام درج کروالیا۔

ون سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں اوپنر صائم ایوب اور سلمان علی آغا کا کافی اہم کردار تھا بلکہ سلمان نے تو اپنا ایوارڈ بھی صائم کے نام کیا تھا۔

سلمان نے پاکستان کیلئے آل راؤنڈر پرفارمنس پیش کرتے ہوئے محمد حفیظ کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ کسی ون ڈے میچ میں 4 وکٹیں لینے اور 80 سے زائد رنز بنانے والے ساتویں بیٹر بن گئے۔

سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف 1987 میں انجام دیا تھا، پھر اس کے بعد انگلینڈ کے گریم ہک نے 2000 میں اس کارنامے کو دہرایا۔

ویسٹ انڈین کرس گیل اور سری لنکا کے سنتھ جےسوریا نے 2003 جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ نے 2015 یہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ اے الیاس نے 2020 میں یہی اعداد و شمار حاصل کیے تھے۔

اب گزشتہ دنوں اپنی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف یہ تاریخ دہرائی ہے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں اوپنر صائم ایوب نے سینچری اسکور کی تھی جبکہ سلمان آغا نے 90 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انھوں نے 8 اوورز میں 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow