کیا ’گینگز آف واسے پور‘ 3 آرہی ہے؟
بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’گینگز آف واسے پور‘ کے ہدایت کار انوراگ کیشپ نے فلم کے تیسرے حصے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ ایکشن کرائم فلم جس میں منوج باجپائی اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بالی ووڈ کی تاریخ میں یہ کلاسک فلم بن گئی ہے جبکہ شائقین […]
بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’گینگز آف واسے پور‘ کے ہدایت کار انوراگ کیشپ نے فلم کے تیسرے حصے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
ایکشن کرائم فلم جس میں منوج باجپائی اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بالی ووڈ کی تاریخ میں یہ کلاسک فلم بن گئی ہے جبکہ شائقین اس کے تیسرے حصے کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہاکہ وہ ’گینگز آف واسے پور 2‘ کی کہانی کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور اب مختلف کہانیوں پر فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں واسے پور 3 بناؤں گا جب میں بیمار ہوجاؤں، پیسے کی ضرورت ہوگی اور مجھے کوئی راستہ نظر نہیں آئے گا، یہ تب بنائی جائے گی جب میرے پاس کام کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا اور پھر میں واسے پور 3 بنانے کا اعلان کروں گا اور اپنے علاج کے لیے پیسے کماؤں گا۔
واضح رہے کہ ’گینگز آف واسے پور‘ انوراگ کیشپ نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا جو 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم میں نواز الدین صدیقی، منوج باجپائی، پنکج ترپاٹھی، ریچا چڈھا، ہما قریشی، تگمنشو دھولیا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
گینگز آف واسے پور کا سیکوئل اسی سال ریلیز ہوا اور دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔
یاد رہے کہ گینگز آف واسے پور سیریز واسے پور قصبے میں ایک کوئلہ مافیا خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے۔
’بیڈ نیوز‘ کے اداکار وکی کوشل نے اپنے کیرئیر کا آغاز کشیپ کے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ’گینگز آف واسے پور‘ سے کیا جب کہ اس فلم نے ہما قریشی کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں پہلا بریک بھی دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟