نامور فلم ڈائریکٹر کا سری دیوی کی خوبصورتی سے متعلق حیران کن انکشاف
ممبئی: نامور فلم ڈائریکٹر و اسکرین رائٹر رام گوپال ورما نے آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی خوبصورتی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔ 2018 میں سری دیوی کی وفات کے بعد رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ایک خط شیئر کیا تھا جس میں اداکارہ کی زندگی اور اُن مشکلات کا […]
ممبئی: نامور فلم ڈائریکٹر و اسکرین رائٹر رام گوپال ورما نے آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی خوبصورتی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
2018 میں سری دیوی کی وفات کے بعد رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ایک خط شیئر کیا تھا جس میں اداکارہ کی زندگی اور اُن مشکلات کا ذکر شامل تھا جن کا وہ سامنا کرتی رہی تھیں۔
خط میں فلم ڈائریکٹر و اسکرین رائٹر نے قرار دیا تھا کہ سری دیوی کی زندگی بظاہر بہت خوبصورت نظر آتی ہے لیکن انہوں نے کبھی خوشگوار زندگی نہیں گزاری۔
رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کیلیے سری دیوی کی زندگی خوشگوار تھی، ان کا خوبصورت چہرہ، زبردست ٹیلنٹ اور دو خوبصورت بیٹیوں کے ساتھ بظاہر مستحکم خاندان نظر آتا تھا لیکن کیا وہ اپنی زندگی میں واقعی خوش تھیں؟
اپنے خط میں ڈائریکٹر و اسکرین رائٹر نے بتایا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک خوبصورت خاتون تھیں لیکن وہ اپنی بڑھتی عمر سے گھبرائی ہوئی تھیں اور اسی لیے انہوں نے متعدد بار کاسمیٹک سرجری کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ انٹرویو میں آنجہانی اداکارہ کے شوہر و نامور فلمساز بونی کپور نے انکشاف کیا تھا کہ موت سے قبل سری دیوی سخت ڈائٹنگ کر رہی تھیں، وہ اکثر اپنا وزن برقرار رکھنے کیلیے بھوکی رہتی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟