’بابا صدیقی کے قتل کے بعد ہماری فیملی خوف میں مبتلا ہے‘

ممبئی: سیاستدان بابا صدیقی کے لارنس بشنوئی گینگ کے ہاتھوں قتل کے بعد سلمان خان کی فیملی خوف اور صدمے میں مبتلا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی فیملی کی نہ صرف بابا صدیقی کے ساتھ گہری دوستی تھی بلکہ لارنس بشنوئی نے سُپر اسٹار سے دوستی کی وجہ سے سیاستدان […]

 0  1
’بابا صدیقی کے قتل کے بعد ہماری فیملی خوف میں مبتلا ہے‘

ممبئی: سیاستدان بابا صدیقی کے لارنس بشنوئی گینگ کے ہاتھوں قتل کے بعد سلمان خان کی فیملی خوف اور صدمے میں مبتلا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی فیملی کی نہ صرف بابا صدیقی کے ساتھ گہری دوستی تھی بلکہ لارنس بشنوئی نے سُپر اسٹار سے دوستی کی وجہ سے سیاستدان کو موت کے گھاٹ اتارا۔

سلمان خان کے بھائی و معروف اداکار ارباز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم ٹھیک ہیں لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں کیونکہ اس وقت پوری فیملی خوف میں مبتلا ہے۔

ارباز خان نے مداحوں کو یقین دلایا کہ انہیں ممبئی پولیس اور حکومت کی جانب سے فیملی کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے کافی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جو ہمارے لیے بہتر ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ چیزیں جس طرح چلنی چاہیے اسی طرح چلیں۔

لارنس بشنوئی ایک بدنام گینگسٹر ہے جو سلمان خان اور ان کی فیملی کو 1998 میں کالے ہرن کا شکار کرنے پر دھمکیاں دے رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow