برطانوی گلوکار کی موت سے کچھ دیر قبل کی آخری تصویر وائرل

برطانوی گلوکار و نغمہ نگار لیام پین نے ارجنٹینا کے ایک ہوٹل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گلوکار کی موت سے قبل لی گئی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکار لیام پین کی موت سے قبل کی ایک […]

 0  1
برطانوی گلوکار کی موت سے کچھ دیر قبل کی آخری تصویر وائرل

برطانوی گلوکار و نغمہ نگار لیام پین نے ارجنٹینا کے ایک ہوٹل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گلوکار کی موت سے قبل لی گئی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکار لیام پین کی موت سے قبل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا اسٹل شاٹ معلوم ہوتا ہے۔

ارجنٹینا کے میڈیا سے شیئر کی گئی اس تصویر میں گلوکار ہوٹل کی لابی میں دیوار کے ساتھ جھکے ہوئے ہیں، یہ ان کی آخری تصویر ہے جو لفٹ میں داخل ہونے سے پہلے لی گئی۔

برطانوی گلوکارارجنٹینا میں اپنے سابق بینڈ ممبر نائل ہوران کی سپورٹ کیلیے موجود تھے جہاں وہ بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی بالکنی سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

ایمرجنسی سروسز نے ان کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی، بالکونی سے گرنے کے بعد فوراً ان کی موت ہوگئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ برطانوی گلوکار حادثے سے قبل ‘غیر معمولی’ رویہ اختیار کر چکے تھے اور ہوٹل کے عملے کو ان کو روکنے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔۔

ہوٹل کے عملے کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں تھے اور کمرے میں توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔ تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ واقعہ حادثاتی تھا یا پھر گلوکار نے خود بالکونی سے چھلانگ لگائی۔

معروف برطانوی گلوکار ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

پولیس کے مطابق ان کا ہوٹل کی چھت سے اس طرح اچانک گر جانا، شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow