ملک میں کنواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، وجہ کیا ہے؟

پاکستان میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ تک جا پہنچی، 6 سال کے دوران کنواروں کی تعداد میں 52 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے 15سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2017 […]

 0  2
ملک میں کنواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، وجہ کیا ہے؟

پاکستان میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ تک جا پہنچی، 6 سال کے دوران کنواروں کی تعداد میں 52 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے 15سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ 2کروڑ 36لاکھ ہے، سندھ 95 لاکھ 86ہزار، خیبرپختونخوا66 لاکھ 72 ہزار، بلوچستان 21 لاکھ 81 ہزار جب کہ اسلام آباد میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے شادیوں کی تقریبات کم ہونے کی وجوہات بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادیاں کم ہونے کی وجہ نوجوان نسل کو حد سے زیادہ ملنے والی آزادی ہے اس کے علاوہ ایک بڑی وجہ مہنگائی اور مطالبات بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لڑکیاں تعلیم یافتہ ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے اب وہ سمجھوتہ نہیں کرتیں پہلے یہ ہوتا تھا کہ گھر کے بڑوں نے بات چیت کی لڑکا لڑکی کی ایک ملاقات ہوئی اور شادی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا سادگی سے اور کن خرچ میں شادی کرنا چاہتا ہے تو نہیں کرسکتا کیونکہ جس لڑکی کو رشتہ بھیجا جائے گا وہ انکار کردے گی، اب مطالبات صرف لڑکے والے نہیں لڑکی والے بھی کرنے لگے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow