ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت فائنل کا امکان بڑھ گیا، شائقین پر جوش

ویمنز ایشیاء کپ 2024 اپنے آخری مراحل داخل ہوچکا ہے، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائنل ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔ پاک بھارت شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کے متمنی ہیں اور اس مقابلے […]

 0  3
ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت فائنل کا امکان بڑھ گیا، شائقین پر جوش

ویمنز ایشیاء کپ 2024 اپنے آخری مراحل داخل ہوچکا ہے، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائنل ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔

پاک بھارت شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کے متمنی ہیں اور اس مقابلے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، یہ میچ جمعہ کی دوپہر 2 بجے دامبولا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اسی روز شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اگر سیمی فائنل کے مقابلوں میں پاکستان سری لنکا کو اور بھارت بنگلہ دیش کو شکست تو دے دیں تو خواتین ایشیا کپ کا فائنل دو روایتی حریفوں کے درمیان ہوسکتا ہے۔

بھارت اپنے تینوں لیگ میچ جیت کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کو گروپ مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، باکسر عامر خان کا رد عمل

بھارتی ٹیم کی اگر بات کی جائے تو ایشیاء کپ کی مضبوط دعویدار ہے،جبکہ بھارت کی طرح سری لنکا بھی اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow