جیسن گلیسپی نے حارث رؤف کی تعریف میں کیا کہا؟
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کرکے رکھ دیا۔ جیسن گلیسپی نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہ جانتے تھے کہ آخری میچ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ […]
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کرکے رکھ دیا۔
جیسن گلیسپی نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہ جانتے تھے کہ آخری میچ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے ذہن میں ہمیشہ یہ بات ہوتی ہے کہ پرتھ میں وہ اپنے بڑے فاسٹ باؤلرز میدان میں اتاریں گے۔
پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ لیکن یہ سلیکٹرز اور کوچز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کیسے استعمال میں لاتے ہیں، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف یہی کچھ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا، حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔
پاکستانی کوچ نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی، ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی غیر حقیقی بات ہے کہ آپ ہر میچ میں ہر ایک کھلاڑی کو کھلائیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو اپنے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔
گلیسپی کا کہنا تھا کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھیں، ایمانداری سے کہوں تو کرکٹ آسٹریلیا نے ہمارے ون ڈے سیریز کی اتنی پروموشن نہیں کی جو کہ حیران کن تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان خامیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، اچھے کھلاڑی اور ٹیمیں ایسا ہی کرتی ہیں، آپ سیکھتے ہیں اور نئے چیلنج کیلیے تیاری کرتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آئی سی سی کو ڈرا سکتا ہے، مؤقف تبدیل نہیں کرسکتا، وکرانت گپتا
پاکستانی کوچ نے کہا کہ اس سیریز میں ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی، ہر میچ میں ہر کھلاڑی کو کھلانا قابل عمل نہیں، اس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟