بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی آرمی سے مدد مانگ لی

ڈھاکا: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ملک میں انعقاد کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے مدد مانگ لی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی اور سیاسی ابتر صورتحال کے بعد 3 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ […]

 0  2

ڈھاکا: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ملک میں انعقاد کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے مدد مانگ لی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی اور سیاسی ابتر صورتحال کے بعد 3 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ملک کے آرمی چیف سے سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔

کرک بز کے مطابق بی سی بی نے بنگلہ دیش کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل وقار الزمان کو خط لکھا ہے جس میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگی گئی ہے۔

بی سی بی امپائرنگ کمیٹی کے چیئرمین افتخار احمد مٹھو نے بتایا کہ ہم ٹورنامنٹ کی میزبانی ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ملک میں کرکٹ بورڈ سے وابستہ لوگ زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہیں، جمعرات کو ہم نے آرمی چیف کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کےلیے خط بھیجا ہے کیونکہ ہمارے پاس صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ راؤنڈ 27 ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ آئی سی سی بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت اور سابق وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فرار ہونے کے بعد صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ بی سی بی کے موجودہ صدر نظم الحسن پاپون بھی چند دیگر بورڈ ڈائریکٹرز کے ساتھ ملک سے فرار ہو چکے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ انھیں سابق وزیر اعظم کی پارٹی عوامی لیگ کی حمایت حاصل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow