پیرس اولمپکس میں شریک افغان خاتون ایتھلیٹ نااہل قرار
پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ افغانستان کی خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ تھیں۔ مقابلے کے پری کوالیفائر میں اپنے بریک روٹین کے دوران […]
پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
افغانستان کی خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ تھیں۔
مقابلے کے پری کوالیفائر میں اپنے بریک روٹین کے دوران انہوں نے ایک اسکارف نما کیپ پہنی ہوئی تھی جس پر ”فری افغان ویمن“ درج تھا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
منیزہ تالاش اسپین میں رہتی ہیں اور نیدرلینڈز کی انڈیا سردجو سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کا کیپی پہنا ہوا تھا۔
خیال رہے کہ اولمپکس میں کھیل کے میدان اور پوڈیم پر سیاسی نعروں اور بیانات پر پابندی ہے۔
بعدازاں فیڈریشن نے بعد میں تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟