’کوشش ہوتی تھی ڈیل اسٹین کا سامنا نہ ہو‘
قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کیریئر میں کوشش رہی کہ ڈیل اسٹین کا سامنا نہ ہو اور نان اسٹرائیکر پر ہی کھڑا رہوں۔ سابق کرکٹر اسد شفیق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے […]
قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کیریئر میں کوشش رہی کہ ڈیل اسٹین کا سامنا نہ ہو اور نان اسٹرائیکر پر ہی کھڑا رہوں۔
سابق کرکٹر اسد شفیق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک شخص نے پوچھا کہ کسی کو کھیلتے ہوئے ڈرا نہیں لیکن کوشش ہوتی تھی کہ ڈیل اسٹین کا سامنا نہ ہو تو بہتر ہے، وہ بہت ہی اچھے بولر تھے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد شفیق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ کھیلا تو اسٹیو اسمتھ نے ڈیوڈ وارنر کو پیچھے لگا دیا تھا کہ اسے تنگ کرو جس کے بعد وارنر نے مجھ پر جملے کسے اور میں اس سے گھبرا بھی رہا تھا لیکن یہ ظاہر کیا کہ مجھے انگلش نہیں آتی۔
اسد شفیق نے بتایا کہ لیکن جب پریس کانفرنس میں وارنر نے مجھے انگریزی بولتے ہوئے دیکھ لیا تو اگلے میچ میں اس نے مجھے ڈبل گالیاں دی تھیں۔
پی ایس ایل نہ کھیلنے کے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ چار سیزن کھیلا ہوں اس کے بعد نہیں کھیلا ایک وقت آتا ہے کہ جب آپ کو پتا چل جاتا ہے کہ اب ریٹائرمنٹ لینی چاہیے تو سوچا کہ اب دوسری طرف جانا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟