سوچ رہا ہوں میں بھی جیولن تھرو کا تجربہ کروں، شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سوچ رہا ہوں کہ میں بھی جیولن تھرو کا تجربہ کروں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے نوجوان بھی جیولن میں آئیں گے، سوچ رہا ہوں کہ میں بھی جیولن […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سوچ رہا ہوں کہ میں بھی جیولن تھرو کا تجربہ کروں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی وجہ سے نوجوان بھی جیولن میں آئیں گے، سوچ رہا ہوں کہ میں بھی جیولن کا تجربہ کروں۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے، اولمپکس کوئی معمولی ایونٹ نہیں، ارشد ندیم ملک کے لیے اور بھی میڈل جیت سکتے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے لیے مختلف شخصیات نے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی شکر گزار ہوئے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا جبکہ اولمپک میں کوئی دوسرا میڈل 32 سال پہلے جیتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟