سونم باجوہ کا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے پیغام

بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ بھی ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی سے جھوم اٹھیں اور انھیں انوکھے انداز میں مبارکباد دی۔ پیرس اولمپکس میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بھارتی پنجابی فلموں کی نامور اداکارہ سونم باجوہ نے مبارکباد پیش کی ہے، اپنی پوسٹ میں […]

 0  2

بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ بھی ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی سے جھوم اٹھیں اور انھیں انوکھے انداز میں مبارکباد دی۔

پیرس اولمپکس میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بھارتی پنجابی فلموں کی نامور اداکارہ سونم باجوہ نے مبارکباد پیش کی ہے، اپنی پوسٹ میں سونم نے انھیں گولڈ میڈل جیتنے کا مستحق قرار دیا اور پاکستانی ایتھلیٹ کی جیت پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

جیولین تھرور ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی ان کے مشکور تھے، اس پوسٹ پر سونم نے پاکستان کی شان کو پنجابی زبان میں مبارک باد دی۔

سونم باجوہ نے ارشد ندیم کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، انھوں نے پنجابی میں لکھا کہ ’ودھائیاں، مبارکاں‘، ساتھ ہی بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ آپ اس جیت کے مستحق تھے، سونم نے اس کے بعد عاجزی کا اظہار کرنے کے لیے ایموجیز بھی بنائیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا تھا، انھوں نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو شکست دی تھی۔

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی تھی، نیرج چوپڑا نے مقابلے میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود سلور میڈل اپنے نام کرپائے تھے۔

یہ بات قبل ذکر ہے کہ اولمپکس میں ریکارڈ بناکر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے لیے انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow