ارشد ندیم کے مقابلے میں نیرج چوپڑا کس قدر اثاثوں کے مالک ہیں؟

جیولین تھرو میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے مقابلے میں بھارتی نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مالیت آپ کو دنگ کردے گی۔ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کافی دولتمند ہیں اور ان کے اثاثوں کی ملکیت کرڑور میں لگائی گئی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نامور ایتھلیٹ […]

 0  15

جیولین تھرو میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے مقابلے میں بھارتی نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مالیت آپ کو دنگ کردے گی۔

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کافی دولتمند ہیں اور ان کے اثاثوں کی ملکیت کرڑور میں لگائی گئی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نامور ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی مجموعی دولت کا ساڑھے 4 ملین امریکی ڈالرز کے قریب ہے جو بھارتی روپے میں 37 کروڑ اور پاکستانی روپے میں ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

شہر ہریانہ میں تین منزلہ شاندار بنگلے سمیت اپنے ملک میں نیرج چوپڑا متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں، وہ جو ماہانہ آمدنی کماتے ہیں وہ لگ بھگ 30 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو سالانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ان کے پاس بہترین کاریں بھی ہیں جن میں رینج روور اسپورٹ جس کی مالیت 2 کروڑ جبکہ ٹویوٹا فورچیونر جس کی مالیت 51 لاکھ کے قریب ہے، اس کے علاوہ نیرچ کے پاس 93 لاکھ مالیت کی فورڈ بھی موجود ہے۔

دنیا کے بہترین جیولین تھروور میں سے ایک ہونے کے باعث نیرج چوپڑا سے معاہدہ کرنے والی کمپنیوں میں بھارت کی اور انٹرنیشل کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ان کی آمدنی بڑھانے کا ایک اور سبب ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا تھا، انھوں نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو شکست دی تھی۔

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی تھی، نیرج چوپڑا نے مقابلے میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود سلور میڈل اپنے نام کرپائے تھے۔

یہ بات قبل ذکر ہے کہ اولمپکس میں ریکارڈ بناکر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے لیے انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow