’کپتان بننا رضوان کا حق بنتا تھا‘

سابق کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کپتان بننا محمد رضوان کا حق بنتا تھا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کرکٹر توصیف احمد نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی سمیت کپتانی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ […]

 0  5
’کپتان بننا رضوان کا حق بنتا تھا‘

سابق کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کپتان بننا محمد رضوان کا حق بنتا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کرکٹر توصیف احمد نے شرکت کی اور قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی سمیت کپتانی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو کپتان بنانے کے فیصلے کو آپ کیسے دیکھتے ہیں؟

توصیف احمد نے کہا کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا اور جس طرح سے ہٹایا گیا اس پر ساری دنیا بات کررہی تھی۔

میزبان نے پوچھا کہ ٹیم میں کپتانی کے آپشن بڑھتے جارہے ہیں، شاہین کو آپ نے کپتان بنا کر ہٹا دیا، کیا رضوان کو نہیں لگتا ہوگا کہ وہ کپتان بن سکتے ہیں؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب بھی کپتانی کے امیدوار ہیں لیکن اس سے پہلے محمد رضوان کا حق بنتا تھا، ابھی تو وہ فٹ نہیں ہیں لیکن وہ کپتان بننے کے حقدار تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپنرز کا مسئلہ پہلے بھی نہیں تھا بس اسٹرائیک ریٹ کا مسئلہ تھا، مڈل آرڈر میں مسائل تھے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلے کا ہم صحیح استعمال نہیں کرپارہے، نیوزی لینڈ نے حالیہ سیریز میں پاور پلے میں اچھے رنز اسکور کیے۔

توصیف احمد نے کہا کہ صائم ایوب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے لیکن انہیں موقع دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوئی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow