سعودی عرب: فیفا ورلڈ کپ کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر، ٹینڈرز طلب
سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم رئیل سٹیٹ کی ترقیاتی کمپنی ’روشن‘ کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے ریاض میں ’روشن اسٹیڈیم‘ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 46 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہو […]
سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم رئیل سٹیٹ کی ترقیاتی کمپنی ’روشن‘ کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے ریاض میں ’روشن اسٹیڈیم‘ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 46 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہو گی، مجوزہ اسٹیڈیم 4 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہو گا۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے روشن کمپنی کا قیام 2020 میں کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت مملکت کو سپورٹس کے حوالے سے عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے نمایا کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سٹیڈیم سے ملحق دو رہائشی ہوٹلز، فاسٹ فوڈ اور ریستوران وغیرہ بھی تعمیر ہوں گے، مجوزہ اسٹیڈیم کی تعمیر انتہائی جدید خطوط پر کی جائے گی جس میں توانائی کے لیے سولر سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کے تحت 32 میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لئے مملکت کے مختلف شہروں میں 11 اسٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے جن میں سے 8 اسٹیڈیم ریاض میں جبکہ دیگر جدہ، الخبر، ابھا اور نیوم میں تعمیر کئے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ٹریننگ کے لیے 15 شہروں میں 134 مقامات پر اضافی گراؤنڈز کی تعمیر کی جائے گی۔
بھارت اولمپک گیمز کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا سے نکل جانے کے بعد سعودی عرب مضبوط امیدوار ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے میزبانی کا حتمی اعلان 11 دسمبر کو ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟