مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہر حال میں کوہلی چاہیے! روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے سلیکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ انھیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کسی بھی قیمت پر ٹیم میں ویرات کوہلی چاہیے۔ اس ماہ کے شروع میں ویرات کوہلی کو ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے کی خبروں نے ہلچل مچادی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے […]

 0  3
مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہر حال میں کوہلی چاہیے! روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے سلیکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ انھیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کسی بھی قیمت پر ٹیم میں ویرات کوہلی چاہیے۔

اس ماہ کے شروع میں ویرات کوہلی کو ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے کی خبروں نے ہلچل مچادی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم میں نئے پاور ہٹرز کے ابھرنے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں اسٹار بیٹر کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

رپوٹس میں بتایا گیا تھا کہ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں جگہ پکی کرنے کے لیے کوہلی کو انڈین پریمیئر لیگ میں مضبوط پرفارمنس پیش کرنا ہوگی۔

ان قیاس آرائیوں کے درمیان سابق ورلڈ کپ فاتح کرکٹر اور بھارتی سیاست دان کیرتی آزاد نے کوہلی کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔

اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کیرتی آزاد نے کہا کہ کپتان روہت شرما چاہتے ہیں کہ کوہلی کسی بھی قیمت پر ٹیم کا حصہ بنیں جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل 15 میں ان کی شمولیت کی تصدیق جلد متوقع ہے۔

انھوں نے لکھا کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں اجیت اگرکار نہ خود کو قائل کر سکے اور نہ ہی دوسرے سلیکٹرز کو، جے شاہ نے روہت شرما سے بھی پوچھا لیکن روہت نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قیمت پر ویرات کوہلی چاہیے۔

کیرتی آزاد نے مزید لکھا کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے اور اس کا باضابطہ اعلان ٹیم کے انتخاب سے پہلے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوہلی بھی بھارتی کپتان روہت کی طرح اکتوبر، نومبر 2022 میں ہونے والے پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک مختصر ترین فارمیٹ سے دور تھے۔

اسٹار بلے بازی جوڑی نے اس سال جنوری کے شروع میں مختصر فارمیٹ میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ کوہلی نے اس سیریز میں دو میچز کھیلے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow