فخر اور امام کے دورہ آسٹریلیا سے باہر ہونے پر کپتان محمد رضوان کا اہم بیان

وائٹ بال کے نئے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں فخر زمان اور اوپنر امام الحق کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ آسٹریلیا کے اہم دورے پر روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیاکی کنڈیشن سب […]

 0  2

وائٹ بال کے نئے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں فخر زمان اور اوپنر امام الحق کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

آسٹریلیا کے اہم دورے پر روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیاکی کنڈیشن سب کیلئے ٹف رہی ہے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کرعاقب جاوید کی مشاورت سے اسکواڈ تیار کیا، فخر زمان ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے آنے سے ٹیم میں تبدیلی آجائے گی ایسا فوری ممکن نہیں، پاکستان ٹیم میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں کوموقع دیا اور نتائج اچھے رہے۔

وائٹ بال کپتان نے کہا کہ ہم نے کنڈیشن کے مطابق کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے ٹور کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے چیمپینز ٹرافی کی تیاری کرنا ہے۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی خود کپتانی نہیں مانگی، میری کبھی کپتان بننے کی خواہش نہیں تھی، میرے لیے سارے کھلاڑی کپتان ہیں، کئی کھٹن مرحلوں سے گزر کر کپتان بنا ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میں نے تمام چیلنجز کو قبول کیا اور اللہ نے مجھےعزت دی، ایمانداری سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات انجام دینی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow