رتن ٹاٹا نے جب امیتابھ بچن سے پیسے ادھار مانگے!
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رتن ٹاٹا جیسے امیرترین صنعتکار نے ان سے پیسے ادھار مانگے تھے۔ کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے شو کی قسط میں آنجہانی رتن ٹاٹا کی عاجزی کی تعریف کرتے ہوئے ماضی کا ایک بہترین قصہ […]
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رتن ٹاٹا جیسے امیرترین صنعتکار نے ان سے پیسے ادھار مانگے تھے۔
کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نے شو کی قسط میں آنجہانی رتن ٹاٹا کی عاجزی کی تعریف کرتے ہوئے ماضی کا ایک بہترین قصہ سنایا ہے، مہمان فرح خان اور بومن ایرانی کے سامنے انھوں نے رتن ٹاٹا کی انسان دوستی اور رویے کی تعریف کی۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ رتن ٹاٹا کیا آدمی تھے میں بتا نہیں سکتا، وہ بہت ہی سادہ انسان تھے، ایک بار ہم ساتھ جہاز میں لندن جارہے تھے، ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انھیں پتا چلا کہ جو لوگ انھیں لینے آئے تھے وہ چلے گئے ہیں۔
شو کے میزبان نے بتایا کہ رتن ٹاٹا اس دوران فون بوتھ میں گئے اور کسی کو کال کی، میں بھی وہاں موجود تھا، تھوڑی دیر بعد وہ میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ امیتابھ کیا میں تم سے کچھ رقم ادھار لے سکتا ہوں، کیوں کہ میرے پاس فون کال کرنے کے لیے پیسے موجود نہیں ہیں۔
امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کی یہ بات سن کر مجھ یقین نہیں آیا اور میں ان کی بات سن کار کافی حیران ہوا، وہ نہایت سادہ شخصیت کے مالک تھے۔
خیال رہے کہ رتن ٹاٹا بھارت کے امیرترین صنعتکاروں میں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں جنھیں بھارت کا چہرہ بھی کہا جاتا تھا، وہ اس ماہ 10 اکتوبر کو ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟