کیا اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ اور سلمان میں تکرار ہوئی؟
ممبئی: بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شاہ رخ اور سلمان خان کی مزاحیہ انداز میں تکرار ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد جام نگر میں کیا […]
ممبئی: بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شاہ رخ اور سلمان خان کی مزاحیہ انداز میں تکرار ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد جام نگر میں کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکاروں، گلوکاروں سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خانز اسٹیج پر خوب ہلا گلا کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے شروع میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ مکیش بھائی کی ایک تمنا ہے کہ ہم تینوں آننت اور رادھیکا کے لیے ایک ساتھ ڈانس کریں۔
سلمان خان کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے چلو ایک کام کرو دبنگ کا گانا لگاؤ، شاہ رخ کہتے ہیں کہ تیرا گانا کیوں لگائیں، میرا گانا ’بے شرم رنگ‘ لگائیں گے۔
دبنگ خان کہتے ہیں کہ ’یہ گانا بھی لایا ہے تو ایک بے شرمی کا گانا لایا ہے، اتنی اچھی شادی ہے اور اس میں ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ لگائیں۔‘
شاہ رخ کہتے ہیں کہ ’گانا تیرا کیوں ہوگا میرا ہوگا۔‘ سلمان کہتے ہیں ’نہیں گانا میرا ہوگا۔‘ دونوں مزاحیہ انداز میں تکرار کرنے لگتے ہیں تو عامر خان کہتے ہیں کہ ایک منٹ تم لوگ پھر جھگڑا کررہے ہو، اننت اور رادھیکا کی شادی میں جھگڑا کررہے ہو یہ کوئی طریقہ ہے۔
عامر خان کہتے ہیں کہ سلمان، شاہ رخ تم دونوں کا گانا نہیں ہوگا، میری فلم کا گانا ’پاپا کہتے ہیں‘ ہوگا۔
آخر میں ظاہر ہوتا ہے کہ جس گانے پر امبانی فیملی تینوں خانز کو پرفارم کروانا چاہتی ہے وہ بلاک بسٹر تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ ہے۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی رواں برس 12 جولائی کو ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟