کوئی آپ کیلیے کچھ نہیں کرنے والا، سارہ علی خان

ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔ اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے سے سارہ علی خان کی زندگی تشکیل پائی جہاں انہیں کم عمری میں ہی یہ احساس ہوا کہ انہیں زندگی میں کچھ […]

 0  6
کوئی آپ کیلیے کچھ نہیں کرنے والا، سارہ علی خان

ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔

اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے سے سارہ علی خان کی زندگی تشکیل پائی جہاں انہیں کم عمری میں ہی یہ احساس ہوا کہ انہیں زندگی میں کچھ کرنے کیلیے خود ہی قدم بڑھانا پڑے گا اور کبھی کسی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ سے زندگی میں مضبوط خواتین کے اثر و رسوخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا زندگی پر بہت بڑا کردار ہے۔

متعلقہ: سارہ علی خان کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا

انہوں نے بتایا کہ بہت چھوٹی عمر میں احساس ہوا کہ کوئی آپ کیلیے کچھ کرنا نہیں والا ہے۔ سارہ علی خان نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے مدد کی ضرورت نہیں پڑتی، مجھے اکثر مدد درکار ہوتی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ اپنی زندگی میں آپ ہی سب کچھ ہو، اگر آپ خوش قسمت ہیں اور خدا چاہے گا تو ایسا ہوگا، آپ چیزوں کے ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

گزشتہ روز سارہ علی خان کی فلم ’مرڈر مبارک‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی جس میں ان کے ساتھ پنکج ترپاٹھی، وجے ورما، ڈمپل کپاڈیہ، کرشمہ کپور، سنجے کپور، ٹسکا چوپڑا، سہیل نیئر اور آشم گلاٹی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں، سارہ علی خان کی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ 21 مارچ کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز ہوگی جس میں 22 سالہ اوشا بمبئی کالج کی طالبہ ہے جو ایک تحریک کو ہوا دینے کیلیے ایک زیر زمین ریڈیو اسٹیشن شروع کرتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow