ڈرامہ سیریل ’نورجہاں‘ کی کہانی میں کیا چیز دلچسپ ہے؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی آج پہلی قسط آن ایئر کردی گئی، ڈرامے کی کہانی ویسے تو ساس اور بہو کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس کے دیگر موضوعات ڈرامے کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں۔ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل فنکاروں نے گزشتہ روز اے آر وائی […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی آج پہلی قسط آن ایئر کردی گئی، ڈرامے کی کہانی ویسے تو ساس اور بہو کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس کے دیگر موضوعات ڈرامے کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں۔
مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل فنکاروں نے گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔
مہمانوں میں اداکارہ کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر اور علی رضا موجود تھے اس موقع پر انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور اس میں عوامی دلچسپی کی وجوہات کو بیان کیا کہ لوگ اس ڈرامے کو پسندیدگی کی نگاہ سے کیوں دیکھیں گے؟
ناظرین کو بوریت کا احساس تک نہیں ہوگا : علی رحمان
ڈرامے کے ایک اہم کردار علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ ’نورجہاں‘ دیکھنے والوں کو بوریت کا احساس نہیں ہوگا کیونکہ اس کی کہانی میں اس تیزی سے تبدیلیاں ہوں گی کہ ناظرین کو ٹوئسٹ کے بعد ٹوئسٹ دیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ساس بہو کی کہانی نہیں ہے، گھر کے دیگر افراد اور بھی ہیں ان کے بھی کچھ علیحدہ ہی معاملات ہیں۔
گھروں میں عورت راج کے کیا اثرات پڑتے ہیں؟ کبریٰ خان
اس حوالے سے اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں عموماً گھروں میں عورت راج ہوتا ہے اور ڈرامے میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ عورت راج کیسے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ڈرامے کے ہیرو علی رضا نے بتایا کہ اس ڈرامے میں صرف لڑکیوں کے نہیں لڑکوں کے بھی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ زندگی میں ان کے ساتھ کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں اور وہ ان سے کیسے نبرد آذما ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کے دیگر فنکاروں میں سینئر اداکارہ صبا حمید، نور حسن و دیگر بھی شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟