واٹس ایپ پر ’پروفائل پکچر‘ اے آئی سے خود بنائیے

دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کرتا رہتا ہے۔ اس بار بھی نئے اور جدید انداز میں صارفین کو ایک دلچسپ سہولت کی فراہمی کیلئے اے آئی کی مدد سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس […]

 0  4
واٹس ایپ پر ’پروفائل پکچر‘ اے آئی سے خود بنائیے

دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کرتا رہتا ہے۔

اس بار بھی نئے اور جدید انداز میں صارفین کو ایک دلچسپ سہولت کی فراہمی کیلئے اے آئی کی مدد سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی کامیابی کیلئے انتطامیہ پُرامید ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

whatsapp

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر بھی اے آئی بنا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کے لیے استعمال ہوگا، جیسے اب ایپلی کیشن پر تصویر کی جگہ ایک آپشن دیا جاتا ہے، اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کے لیے ہدایات دیں گے اور ٹول کچھ ہی منٹس میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔

صارفین ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، خطے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے تو اے آئی ٹول انہیں اس حساب سے اے آئی تصویر فراہم کردے گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow