منی لانڈرنگ کیس: تمنا بھاٹیہ سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بیٹنگ ایپ کے اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں 5 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی بیٹنگ ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا سراغ لگانے کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے […]

 0  1
منی لانڈرنگ کیس: تمنا بھاٹیہ سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بیٹنگ ایپ کے اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں 5 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی بیٹنگ ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا سراغ لگانے کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے آئی پی ایل جیسی لیگ میں سٹے بازی کی راہ ہموار کی۔

تمنا بھاٹیہ آج اپنے والدین کے ہمراہ تقریباً 1:25 بجے آسام کے ای ڈی دفتر پہنچی۔ اداکارہ اور ان کے والد پوچھ گچھ کیلیے دفتر میں داخل ہوئے جبکہ والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔

مبینہ طور پر تمنا بھاٹیہ سے پانچ گھنٹے تک سخت سوالات کیے گئے جن کی تفصیلات افشا نہیں کی گئی۔ یہ دوسری بار ہے کہ جب اداکارہ کو ای ڈی نے اس معاملے میں طلب کیا۔ اس سے قبل انہیں مہاراشٹر میں قائم دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔

یہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جو آئی پی ایل جیسے ایونٹس کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی وجہ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow