’میں سپر مین نہیں جو اکیلے 150 اوور کرسکوں‘
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے فٹنس کے سوال پر صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی میں سپر مین نہیں جو 150 اوور کرسکوں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری […]
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے فٹنس کے سوال پر صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی میں سپر مین نہیں جو 150 اوور کرسکوں۔‘
انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم مل کر اتنے اوور کرتی ہے.
نعمان علی نے کہا کہ اپنی باری کا انتظار کررہا تھا، کوشش ہوگی انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرکے میچ جیتیں۔
اسپنر نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے پچ کو مزید استعمال کرے، کوشش کریں گے انگلینڈ کو کل جلد آؤٹ کریں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں۔
پچ سے متعلق نعمان علی نے کہا کہ اس پچ پر انگلینڈ کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے انڈر پریشر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نعمان علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔
یہ پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار
تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔
زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔
سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے۔
انگلش اسپنر شعیب بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جیک لیچ نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟