ویرات کوہلی نے گوتم گمبھیر کو گلے لگالیا
آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹو گوتم گمبھیر کو گلے لگالیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ میں ویرات کوہلی نے بطور اوپنر 59 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔ رائل چیلنجرز […]
آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹو گوتم گمبھیر کو گلے لگالیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ میں ویرات کوہلی نے بطور اوپنر 59 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، مطلوبہ ہدف کے کے آر نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلور کی اننگز کے دوران 16ویں اوور میں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر میدان میں آئے تو ویرات کوہلی نے انہیں گلے شکوے بھلا کر گلے سے لگالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں گلے ملتے اور گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
معاملہ کیا ہوا تھا؟
لکھنؤ کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈ رویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے تھے۔
یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی تھی۔
یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے تھے۔
میچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا تھا۔
ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟