دی کریو: کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کی بطور ایئر ہوسٹس پہلی جھلک جاری
دی کریو: کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کی بطور ایئر ہوسٹس پہلی جھلک جاری فلم کریو رواں سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے جس میں معروف اداکارہ کرینہ کپور خان، کریتی سینن، اور تبو کو مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ میکرز کی جانب سے اداکارؤں کی ... Read more
فلم کریو رواں سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے جس میں معروف اداکارہ کرینہ کپور خان، کریتی سینن، اور تبو کو مرکزی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
میکرز کی جانب سے اداکارؤں کی بطور ایئر ہوسٹس پہلی جھلک شیئر کردی گئی جو کہ ان کے فلم میں ان کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
پوسٹرز میں کرینہ، تبو اور کریتی کو اسٹائلش ایئر ہوسٹس کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ سرخ یونیفارم میں ملبوس، تینوں ہمیشہ کی طرح شاندار لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل 2 فروری کو، میکرز نے فلم کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا جس کا آغاز ایک پائلٹ کی آواز سے ہوتا ہے جو پرواز میں مسافروں کا پرتپاک استقبال کرتا ہے۔
راجیش اے کرشنن کی ہدایت کاری میں بننے والی اور شوبھا کپور، انیل کپور، ایکتا آر کپور، اور ریا کپور سمیت ایک شاندار ٹیم کے ذریعہ پروڈیوس کردہ آنے والی فلم کریو سنسنی اور قہقہوں سے بھرپور ایک پُرجوش فلم تصور کی جارہی ہے۔
کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو کے ساتھ، اس فلم میں باصلاحیت دلجیت دوسانج بھی ہیں جبکہ کپل شرما بھی اس فلم میں ایک خاص کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم 29 مارچ 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پہلے اسے 22 مارچ کو ریلیز ہونا تھا لیکن میکرز نے فلم کی ریلیز کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟