انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں اور اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ اہلیہ انوشکا شرما اور دونوں بچے بھی موجود ہیں۔ […]
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں اور اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ اہلیہ انوشکا شرما اور دونوں بچے بھی موجود ہیں۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بیٹی وامیکا کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی بیٹی وامیکا کا ہاتھ پکڑ کر ہوٹل کے اندر جارہے ہیں، مذکورہ ویڈیو دور سے چُھپ کر بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑی کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔
انوشکا شرما اور کوہلی کے مداح وامیکا کی ویڈیو دیکھ کہنے لگے ننھی پری کتنی جلدی بڑی ہوگئی ہے، اُنہوں نے وامیکا کے لمبے اور گھنے بالوں کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل ان کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟