شادی کی سالگرہ، حرا مانی کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی شادی کی سالگرہ پر شوہر سلمان ثاقب المعروف مانی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو اور شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حرا مانی نے لکھا کہ […]

 0  2
شادی کی سالگرہ، حرا مانی کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی شادی کی سالگرہ پر شوہر سلمان ثاقب المعروف مانی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو اور شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا مانی نے لکھا کہ ’شادی کی 16ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’2007 سے لے کر 2024 تک کا سفر ہمیشہ یونہی ساتھ چلتا رہے، آمین۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا 19 سال کی تھیں، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم (2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔

واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow