دیپیکا اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں برس پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کی تصدیق جوڑے نے کی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جوڑے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ […]
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں برس پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کی تصدیق جوڑے نے کی ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جوڑے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ دونوں کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے۔
بالی ووڈ کی معروف جوڑے نے ایک کارڈ شیئر کی، جس میں نیلا اور گلابی رنگوں سے بنے غبارے، بیبی شوز دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ میں بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی گئی لیکن دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں۔
اداکارہ دیپیکا اور رنویر کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ نگری کے اسٹارز نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔
معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟