ہانیہ عامر سے متعلق بادشاہ کی وضاحت آ گئی
بھارتی پنجابی گلوکار ریپر و موسیقار بادشاہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات پر وضاحت دیدی۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ اکثر اپنی دوستی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، دونوں فنکار بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہیں، ہانیہ عامر 16.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان […]
بھارتی پنجابی گلوکار ریپر و موسیقار بادشاہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات پر وضاحت دیدی۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ اکثر اپنی دوستی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، دونوں فنکار بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہیں، ہانیہ عامر 16.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جبکہ بادشاہ بھی بہترین بھارتی ریپرز میں سے ایک ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہیں۔
دونوں اکثر دبئی میں ملتے ہیں اور تصاویر یا انسٹاگرام ریل بھی شیئر کرتے ہیں، جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بادشاہ کے کنسرٹ میں بھی شرکت کی تھی۔
حال ہی میں بادشاہ نے بھارتی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے تعلقات پر پوچھے گئے سوال پر بھی وضاحت کی۔
ہانیہ کے ساتھ دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا ہاں ہم بہت اچھے دوست ہیں، ہمارا بہت اچھا تعلق ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ہم ہمیشہ ایک ساتھ مستی کرتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے وہ اپنی زندگی میں خوش ہے، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔
بادشاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اور میں اس بارے میں کیا کہوں، ہم کافی اچھے دوست ہیں، اس کے علاوہ ہمارے درمیان کوئی اور چیز نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ اگر ہانیہ عامر کو میری زندگی سے متعلق ہر چیز کا علم ہے اور مجھ سے متعلق تمام باتیں درست کہتی ہیں تو اس میں، میں کیا کرسکتا ہوں؟ بس ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے، اس وجہ سے وہ مجھ سے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ نہیں سمجھتے، اگر لوگ یہ کچھ سمجھتے بھی ہیں تو اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟