امیر ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیا
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں ماضی کی مقبول ہیروئن نے امیر ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کر کے دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق جوئی چاولہ آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ کاروباریشخص، سماجی کارکن اور […]
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں ماضی کی مقبول ہیروئن نے امیر ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کر کے دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق جوئی چاولہ آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ کاروباریشخص، سماجی کارکن اور آئی پی ایل فرنچائز کی شریک مالکن بھی ہیں۔
جوہی چاولہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ انڈسٹری میں اپنے مشہور سفر میں انہوں نے سُپرہٹ فلمیں دیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز 1986 میں فلم ’سلطان‘ سے کیا اور پھر ’ڈر‘، ’انداز‘، ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’یس باس‘، ’ڈپلیکیٹ‘اور ’عشق‘ جیسی فلموں کا حصہ بنیں۔
ہورون رچ لسٹ 2024 کے مطابق جوہی چاولہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ بن کر ابھری ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 4,600 کروڑ (بھارتی روپے) ہے۔ انہوں نے فہرست میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور اہشوریا رائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جوہی چاولہ کو حال ہی میں فلم ’فرائیڈے نائٹ پلان‘ میں آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کے ساتھ دکھایا گیا۔ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری واتسل نیلاکانتن نے کی۔
بالی وڈ اداکارہ نے بزنس مین جے مہتا سے شادی کی ہے اور جوڑے کے دو بچے جھانوی (بیٹی) اور ارجن (بیٹا) ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟