22 سال کے لڑکے مجھے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں، صبا فیصل
22 سال کے لڑکے مجھے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں، صبا فیصل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ انہیں 22 سال کے لڑکے مجھے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں آج بھی ... Read more
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ انہیں 22 سال کے لڑکے مجھے میسج کرکے پروپوز کرتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں آج بھی ایسے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی میسجز آتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ میں 22 سال کا ہوں، اگر آپ ہاں کہیں تو آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کا ہاتھ مانگنے آجاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟
صبا فیصل نے بتایا کہ یہ میسجز دیکھ کر ان کے شوہر ہنستے ہیں۔
اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے ادکارہ نے کہا کہ فیصل سے ان کی شادی کو 40 سال ہوچُکے ہیں لیکن آج بھی ان کے شوہر پیغامات کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟