پولینڈ میں پیش آئی عجیب و غریب چوری کی واردات

ویجھروو: پولینڈ میں ایک عجیب و غریب چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 19 سالہ نوجوان کو ایک گھوڑا چوری کرکے تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں چھپانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ  واقعہ پولینڈ کے شہر ویجھروو میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گھوڑا ... Read more

 0  3
پولینڈ میں پیش آئی عجیب و غریب چوری کی واردات

ویجھروو: پولینڈ میں ایک عجیب و غریب چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 19 سالہ نوجوان کو ایک گھوڑا چوری کرکے تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں چھپانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ  واقعہ پولینڈ کے شہر ویجھروو میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گھوڑا چرا کر اسے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر واقع اپنے فلیٹ میں چھپانے کی کوشش کی۔

یہ سارا ماجرا اس وقت منظر عام پر آیا مقامی پولیس افسران کو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی کہ ایک شخص گھوڑے کو فلاں عمارت کی اوپری منزل تک لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پہلے پہل تو پولیس نے سمجھا کہ یہ بھونڈا مذاق ہے لیکن کال کرنے والا شخص لہجے سے کافی سنجیدہ لگ رہا تھا۔ کالر نے اصرار کیا کہ ان کی عمارت کی سیڑھیوں پر ایک بڑا گھوڑا ہے اور رہائشیوں کو پولیس کی مدد کی فوری ضرورت ہے۔

پولیس نےغیریقینی طور پر تفتیش کے لیے ایک عملہ بھیجا لیکن وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ کال کرنے والا واقعی سچ کہہ رہا تھا۔ ایک نوجوان گھوڑے کو رہائشی عمارت کی اوپری منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا تھا اور اسے روکنے کی کوشش کرنے والے پڑوسیوں سے بحث لڑرہا تھا۔

پولیس نے فور طور پر چور کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان نے ایک شہری کے گھر سے گھوڑا چوری کیا جس کی مالیت 3800 ڈالر تک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 5 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow